ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ

Wed, 14 Oct 2020 16:39:35    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 72 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک 63 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74632 کورونا مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں 6301927 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے 63509 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 7239389 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 730 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 110586 ہوگئی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے بعد ایکٹیو کیسز 11853 سے گھٹ کر 826876 رہ گئے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 11.42 فیصد، شفایابی کی شرح 87.05 فیصد اوراموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ19 سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 7021 سے کم ہوکر مجموعی تعداد 205884 رہ گئی ہے جبکہ 187اموات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40770 ہو چکی ہے۔ اسی مدت کے دوران15356 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1297252 ہو گئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 2317 سے گھٹ کر 113478 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10123 اور اب تک 602505 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران 1128 مریضوں کی کمی کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 42855 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6291 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 714427 شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد 733 سے کم ہوکر ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 38082 رہ گئی۔ جان لیوا وبا سے اب تک ریاست میں 6466 ہلاک جبکہ 397570 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 43239 ہوگئی اور 10371 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 612320 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 95493 اور 1046 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 207357 ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 22892 ہوگئی ہے اور 1057 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب مریضوں کی تعداد 232988 ہوچکی ہے۔


Share: